روپےکے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید مہنگا

کراچی: (کوہ نور نیوز) سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر 39 پیسے بڑھ گئی۔ اعدادو شمار کے مطابق انٹربینک میں روپے کے مقابلے امریکی ڈالر کی قیمت 223روپے 42 پیسے سے بڑھ کر 223 روپے 81پیسے ہو گئی۔ ادھر انٹربینک کے برعکس اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں استحکام ریکارڈ کیا گیا۔ اس وقت اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قدر 231 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔