پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مندی، اربوں کا نقصان

کراچی: (کوہ نور نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیسرے کاروباری روز کے دوران سیاسی اور معاشی غیر یقینی صورتحال کے باعث اتار چڑھائو غالب رہا، جس کے باعث 100 انڈیکس میں 48 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔ کاروبار میں مندی کے باعث 100 انڈیکس 42 ہزار 880 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.11 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی جبکہ 5 کروڑ 65 لاکھ 67 ہزار 438 شیئر کا کاروبار ہوا۔ تاہم مندی کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا نقصان ہوا۔