مریم نواز کے پاسپورٹ واپس لینے کی درخواست پر سماعت آج ہوگی

لاہور: (کوہ نورنیوز) لاہور ہائی کورٹ میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے پاسپورٹ واپس لینے کی درخواست پر سماعت آج ہوگی۔ لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی سربراہی پر مشتمل 3 رکنی بنچ درخواست پر سماعت کرے گا، مریم نواز نے ہائیکورٹ سے پاسپورٹ واپس لینے کے لئے رجوع کررکھا ہے۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ نیب نے 4 سال سے چودھری شوگر مل کا ریفرنس دائر نہیں کیا ہے لہٰذا عدالت رجسٹرار آفس کو مریم نواز کا پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم دے۔