ملائکہ اروڑا نے ارباز خان سے طلاق کے 5 برس بعد خاموشی توڑ دی

ممبئی:(کوہ نورنیوز) بھارتی اداکارہ ملائکہ اروڑا نے اداکار ارباز خان سے علاحدگی کے کافی عرصے بعد طلاق سے متعلق اپنی خاموشی توڑ دی ہے۔ ارباز خان اور ملائکہ اروڑا کی شادی دسمبر 1998 میں ہوئی تھی۔ 19 سال بعد مئی 2017 میں دونوں میں طلاق ہو گئی، دونوں کا ایک 19 سالہ بیٹا ہے جس کا نام ارہان خان ہے۔ طلاق کے 5 سال بعد ملائکہ اروڑا نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں ارباز سے اپنے تعلق کے بارے میں بات کی ہے۔ ملائکہ کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ میں نے خود کو سب سے آگے رکھ کر فیصلہ کیا۔ آج میں پہلے سے بہتر انسان ہوں۔ آج میرا اپنے بیٹے کے ساتھ بہت اچھا رشتہ ہے اور وہ دیکھتا ہے کہ میں خوش ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اب میرے ارباز سے اچھے دوستانہ تعلقات ہیں۔ مجھے خوشی ہے کہ میں نے یہ فیصلہ لیا اور اپنے لیے کھڑی ہوئی۔ ایک عورت کے طور پر میں خوفزدہ نہیں ہوں. ہمیں ہمیشہ اپنے دل کی سننی چاہیے اور آپ سب کو خوش نہیں کر سکتے۔