بھارت میں حکومت پاکستان کا آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ بلاک: بھارتی میڈیا

بھارت : (ویب ڈیسک) بھارت میں حکومت پاکستان کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ کو بلاک کردیا گیا۔ بھارتی میڈیا نے حکومت پاکستان کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ کو بھارت میں بلاک کیے جانے کا دعویٰ کیا ہے اور ساتھ ہی حکومت پاکستان سے منسوب ایک اکاؤنٹ کا اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا گیا ہے۔ بھارتی خبر رساں ویب سائٹ اے این آئی کی جانب سے شیئر حکومت پاکستان کے ٹوئٹر پیج پر لکھا گیا ہےکہ اکاؤنٹ کو کچھ قانونی تقاضوں کی وجہ سے بلاک کیاگیا ہے۔ بھارتی میڈیا میں سامنے آنے والی اس خبر پر فوری طور پر پاکستانی حکام کی جانب سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔