بابر اور رضوان کی شاندار بیٹنگ پر وزیراعظم شہباز شریف کی ٹوئٹ

کراچی: (کوہ نورنیوز،ویب ڈیسک) میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ کا 200 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف حاصل کرلیا۔ پاکستان نے بابر اور رضوان کی شاندار اننگز کی بدولت 200 رنز کا ہدف آخری اوور میں پورا کرکے انگلینڈ کے خلاف 10 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی اور سیریز ایک ایک سے برابر کردی۔ بابر اعظم 110 اور رضوان 88 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔ پاکستان کی شاندار کارکردگی پر وزیراعظم شہباز شریف نے بھی ٹوئٹ کرکے تعریف کی ہے۔ شہباز شریف نے لکھا کہ ’150 پر صفر اور اب 203 پر صفر، رضوان اور بابر۔‘ اس کے ساتھ انہوں نے پاکستانی پرچم اور تالیوں کا ایموجی استعمال کیا۔