شیر محمد رند ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل

اسلام آباد: (کوہ نورنیوز) پاکستان تحریک انصاف کو ممکنہ لانگ مارچ سے قبل سندھ سے بڑی کامیابی ملی ہے، سینئر سیاستدان شیر محمد رند نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی۔ تفصیلات کے مطابق نوابشاہ سے معروف سماجی و سیاسی شخصیات سردار شیر محمد رند نے سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران انہوں نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پی ٹی ائی میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کر دیا اور عمران خان کی قیادت اور منشور پر مکمل اعتماد کااظہار کیا۔ عمران خان نے پارٹی میں شمولیت پر سردار شیر محمد رند کا خیر مقدم کیا۔ یا درہے کہ سردار شیر محمد رند نے 2018ء کے عام انتخابات میں گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس کے امیدوار طور پر 53 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کیے تھے جبکہ یہ سیٹ پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے جیتی تھی۔