دوسرا ٹی ٹوئنٹی؛ انگلینڈ کا پاکستان کو جیت کیلیے 200 رنز کا بڑا ہدف

کراچی: (کوہ نورنیوز،ویب ڈیسک) 7 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو جیت کیلئے 200 رنزکا ہدف دے دیا۔ انگلینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر 199رنز بنائے، معین علی 55 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں انگلینڈ کے کپتان معین علی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کو ترجیح دی ۔ دنوں ٹمیوں میں ایک، ایک تبدیلی کی گئی، پاکستان ٹیم میں نسیم شاہ کی جگہ محمد حسنین کو شامل کیا گیا ہے جبکہ انگلش ٹیم میں رچرڈ گلیسن کی جگہ لیام ڈاؤسن کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔ پاکستان کے خلاف انگلینڈ کا آغاز اچھا رہا، دنوں اوپنرز کے درمیان 42 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی لیکن پھر ایلکس ہیلز 21 گیندوں پر 26 رنز بناکر دھانی کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ انگلینڈ کو دوسرا نقصان 42 کے مجموعی اسکور پر ہی اٹھانا پڑا، ڈیوڈ ملان پہلی کی گیند پر دھانی کی گیند پر بولڈ ہے۔پاکستان کو تیسری کامیابی فل سالٹ کی صورت میں ملی، وہ 27 گیندوں پر 30 رنز بناکر پویلین لوٹے۔ اس کے علاوہ بین ڈکٹ 43 اور ہیری بروک 31 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ یاد رہے کہ انگلینڈ کو پاکستان کے خلاف سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے، پہلے میچ میں انگلش ٹیم نے گرین شرٹس کے خلاف 6 وکٹوں سے کامیابی سمیٹی تھی۔ واضح رہے کہ 7 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے چار میچز کراچی اور تین لاہور میں ہوں گے۔ انگلینڈ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر انجری کی وجہ سے کراچی میں ہونے والے میچز میں شرکت نہیں کرسکیں گے، اس دوران کپتانی کے فرائض معین علی انجام دیں گے۔