عالمی مارکیٹ اور پاکستان میں سونا سستا ہوگیا

کراچی: (کوہ نورنیوز) ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 400 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 54 ہزار 700 روپے ہوگئی ہے۔ 10 گرام سونے کا بھاؤ 343 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 32ہزار 630 روپے ہے جبکہ عالمی صرافہ میں سونےکی قدر 5 ڈالرز کم ہوکر 1669 ڈالرز فی اونس ہے۔