پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ کے بعد 37.63 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ

کراچی: (کوہ نورنیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال کے باعث اُتار چڑھاؤ کے بعد 37.63 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی اور 100 انڈیکس 40927.95 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔ پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.09 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی جبکہ 10 کروڑ 40 لاکھ 56 ہزار 372 شیئرز کا لین دین ہوا، سرمایہ کاروں کے پانچ ارب سے زائد ڈوب گئے۔