خیبر پختونخوا: موسم گرما کی تعطیلات میں اضافےکا فیصلہ واپس، اسکول کل سے کھلیں گے

لاہور:(کوہ نورنیوز) خیبر پختونخواکے اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات میں 31 اگست تک توسیع کا فیصلہ واپس لے لیا گیا۔ خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کی جانب سے موسم گرما کی تعطیلات ختم کرنےکا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ اعلامیےکے مطابق محکمہ موسمیات نے گرمی کی شدت میں کمی کی پیش گوئی کی ہے اس لیے تمام نجی اور سرکاری اسکولز کل سےکھلیں گے۔ خیال رہےکہ خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم نے گرم علاقوں میں چھٹیوں کا دورانیہ بڑھاتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ اسکول 15 اگست کے بجائے یکم ستمبرکو کھلیں گے تاہم اب گرمی کی شدت میں کمی کےبعد چھٹیوں میں توسیع کا اعلامیہ منسوخ کردیا گیا ہے۔