لانڈھی میں انوکھا احتجاج، مکینوں نے ٹوٹے ہوئے پل پر جشن آزادی کا کیک کاٹا

لاہور:(کوہ نورنیوز) کراچی کے علاقے لانڈھی میں جشن آزادی کے موقع پر علاقہ مکینوں نے ٹوٹے ہوئے پل پر جشن آزادی کا کیک کاٹ کر سندھ حکومت کے خلاف انوکھا احتجاج ریکارڈ کرایا۔ اس انوکھے احتجاج سے متعلق ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مقامی سماجی کارکنان قذافی ٹاؤن اور ظفر ٹاؤن کو ملانے والے پل پر ایسی جگہ بیٹھے ہیں جہاں پل سے سڑک غائب اور پلستر اکھڑ چکا ہے اور پل کے سریے نظر آ رہے ہیں۔ علاقہ مکینوں نے 14 اگست کے موقع پر اس تباہ حال قذافی ٹاؤن برج کے بڑے سوراخ کے ظاہر ہونے والے سریوں پر رکھ کر جشن آزادی کا کیک کاٹا اور شہر میں بارشوں سے سڑکوں کی بدحالی اور گزرگاہوں کی تباہ حالی پر خاموش احتجاج ریکارڈ کرایا۔