پہلا ون ڈے میچ، سکندر رضا کی ناقابل شکست سنچری، زمبابوے کی بنگلہ دیش کو شکست

ہرارے: (کوہ نورنیوز،ویب ڈیسک) سکندر رضا کی ناقابل شکست سنچری کی بدولت زمبابوے نے بنگلہ دیش کو پہلے ون ڈے میچ میں 5 وکٹ سے شکست دے دی۔ زمبابوے کے دارالحکومت ہرارے میں کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں پہلے کھیلتے ہوئے مہمان ٹیم نے 2 وکٹ کے نقصان پر 303 رنز بنائے، لٹن داس نے سب سے زیادہ 81 رنز کی اننگز کھیلی تاہم وہ انجرڈ ہونے کے باعث ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے، انعام الحق 73 سکور بناکر دوسرے ٹاپ سکورر رہے جبکہ کپتان تممیم اقبال نے 62 رنز بنائے، مشفق الرحیم 52 اور محمود اللہ 20 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ 304 رنز کا ہدف میزبان ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 وکٹ کے نقصان پر 48 اعشاریہ 2 اوورز میں 307 رنز بناکر حاصل کرلیا، سکندر رضا نے 109 گیندوں پر 135 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، انوسنٹ کائیا نے 110 سکور بنائے، لیوک جونگوے نے 24 اور ویسلے مادیورے نے 19 سکور بنائے۔ سکندر رضا کو ناٹ آؤٹ 135 رنز اور 48 سکور دیکر ایک وکٹ حاصل کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔