ہالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم ’جوکر‘ کا سیکوئل کب ریلیز ہوگا؟

نیویارک: (کوہ نورنیوز،ویب ڈیسک) ہالی ووڈ نگری کی مشہور فلم ’جوکر‘ کی شاندار کامیابی کے بعد اس کا سیکوئل بنانے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم میکرز وارنر بروز نے شائقین فلم کی پسندیدہ ہالی ووڈ فلم ’جوکر‘ کا سیکوئل بنانے کا اعلان کرنے کے ساتھ ساتھ اس کی ریلیز کی تاریخ کا بھی اعلان کر دیا ہے۔ جیکوئن فینکس کی فلم 4 اکتوبر 2024 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی جبکہ سیکوئل میں مرکزی کردار ادا کرنے والے جیکوئن فینکس کے ساتھ لیڈی گاگا بھی اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی۔ یاد رہے کہ 2019ء میں ریلیز ہونے والی فلم جوکر باکس آفس پر ایک ارب امریکی ڈالر سے زائد کا بزنس کرنے میں کامیاب ہوئی تھی جبکہ شائقین کی جانب سے بھی فلم اور اس کے گانوں کو خوب سراہا گیا تھا۔