ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کیلئے واثق قیوم کا نام فائنل

اسلام آباد: (کوہ نورنیوز) پاکستان تحریک انصاف نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کیلئے واثق قیوم کانام فائنل کردیا۔ ذرائع کے مطابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کیخلاف تحریک عدم اعتماد لائی جائی گی۔ واثق قیوم پی پی 12 راولپنڈی سے تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ہیں۔ دوسری جانب پی ٹی آئی نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کے لیے سبطین خان کو نامزد کر دیا ہے۔