اسلام آباد: (کوہ نورنیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما مراد سعید نے کہا ہے کہ پاکستان حقیقی آزادی کی طرف بڑھ چکا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما مراد سعید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں علامہ اقبال کے خاندان کو بھی حراساں کیا گیا لیکن اب پاکستان حقیقی آزادی کی طرف بڑھ چکا ہے اور آج یوم تشکر منانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے حقیقی آزادی میں قربانیاں دیں ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں اب سیاست اور بیانیہ سے بات بہت آگے نکل چکی ہے۔ کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے، یہ بھڑکیں بہت مارتے ہیں۔ مراد سعید نے کہا کہ کوئی رانا ثنا اللہ سے پوچھے اس کے اوپر 32 لوگوں کے قتل کا الزام ہے لیکن انہیں اندازہ ہی نہیں ہو رہا کہ کیا ہو رہا ہے۔ انہوں نے سڑکوں پر تھیٹر لگایا لیکن کوئی نہیں آیا۔ انہوں نے کہا کہ کل عمران خان نے اعلان تشکر کیا تو پورا پاکستان آپ نے دیکھا۔ قوم بیانیوں اور دھمکیوں سے قوم بہت آگے نکل چکی ہے۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
اشتہار
مزید پڑھیں
اشتہار
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!