2 میچز کی سیریز کے لئے قومی ٹیسٹ سکواڈ سری لنکا پہنچ گیا

کولمبو: (کوہ نورنیوز،ویب ڈیسک) 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنے کے لئے قومی ٹیم سری لنکن دارالحکومت کولمبو پہنچ گئی۔ قومی شاہینوں کے سری لنکا میں ڈیرے، علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور سے براستہ دبئی سولہ گھنٹے میں سفر مکمل ہوا،31 رکنی قومی سکواڈ کولمبو پہنچ گیا، جہاں سے انہیں ہوٹل میں پہنچا دیا گیا۔ بابر اینڈ کمپنی کے ارکان ایک روز آرام کے بعد میدان میں اتریں گے، پاکستان اور سری لنکن ٹیموں کے درمیان وارم اپ گیارہ جولائی سے شروع ہو گا، دونوں ٹیمیں دو میچز کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں 16 تاریخ کو آمنے سامنے ہوں گی۔ پہلامیدان گال سٹیڈیم میں لگے گا جبکہ 24 جولائی سے شیڈول طویل دورانیے کا دوسرا اور آخری امتحان کولمبو میں ہو گا۔