فی تولہ سونا 300 روپے سستا

کراچی: (کوہ نورنیوز) ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپےکی کمی ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 4 ڈالرکم ہوکر1807 ڈالر ہو گئی ہے۔ اُدھر ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت 300 روپےکمی کے بعد ایک لاکھ 41 ہزار 400 روپے ہوگئی ہے۔ 10گرام سونےکی قدر257 روپےکم ہوکر ایک لاکھ 21 ہزار 228 روپے ہے۔