امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر تیزی سے بحال ہونے لگی

کراچی: (کوہ نورنیوز) سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مزید 29 پیسے کمی ریکارڈ کی گئی۔ اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے امریکی ڈالر کی قیمت میں 204 روپے 85 پیسے سے کم ہو کر 204 روپے 56 پیسے ہو گئی ہے۔