پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بدترین مندی، 100 انڈیکس 282.16 پوائنٹس کی کمی

کراچی: (کوہ نورنیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بدترین مندی ریکارڈ کی گئی، 100 انڈیکس 282.16 پوائنٹس گر کر 41348.19 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔ پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.86 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی جبکہ 4 کرورڑ 33 لاکھ 26 ہزار 791 شیئرز کا لین دین ہوا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔