بھارتی گلوکار سدھو موسے والا کا قاتل گرفتار

دہلی : (ویب ڈیسک) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے قاتل انکت سِرسا کو دہلی پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ بھارتی خبر رساں ادارے انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق سدھو موسے والا کے قاتل انکت سِرسا کو دہلی پولیس کے اسپیشل سیل نے ساتھی سمیت گرفتار کر لیا ہے۔ دہلی پولیس کا کہنا ہے کہ انکت سرسا سدھو موسے والا پر گولیاں برسانے والے شوٹرز میں سے ایک ہے۔پولیس کے مطابق انکت سِرسا نے سدھو کو انتہائی قریب سے گولی ماری تھی۔ جبکہ اسکےساتھی سچن بھیوانی کوسدھو موسے والا کیس میں 4 شوٹرز کو پناہ دینے کے جرم میں گرفتار کیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان کا تعلق لارنس بشنوئی گولڈی برار گینگ سے ہے۔ دونوں ملزمان دیگر کیسز میں بھی پولیس کو مطلوب تھے۔ اس سے قبل پونے پولیس نے موسے والا قتل کیس میں نامزد شوٹر 23 سالہ سنتوش جادھو کو گرفتار کیا تھا۔ یاد رہے کہ گلوکار سدھو موسے والا کو 29 مئی کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیاتھا۔