ویرات کوہلی جونی بیئر سٹو سے الجھ پڑے، تلخی اور گالیوں کا تبادلہ خیال

برمنگھم:(کوہ نورنیوز) بلے بازی میں مسلسل ناکامیوں کا شکار ویرات کوہلی جم کر کھیلتے انگلش وکٹ کیپر بیٹر جونی بیئر سٹو سے الجھ پڑے، تلخی اور پھر گالیوں کا تبادلہ توجہ کا مرکز بن گیا۔ برمنگھم ٹیسٹ کے تیسرے روز پہلی اننگز میں لڑکھڑاتی بیٹنگ لائن کو سہارا دینے والے جونی بیئر سٹو بھارتی باؤلرز کے لیے وبال جان بن گئے، تگڑا سینکڑا مکمل کر کے بھی آؤٹ نہ ہوئے۔ اسی دوران ویرات کوہلی اور انگلش وکٹ کیپر بیٹر کے درمیان نوک جھوک شروع ہوئی جو تلخ جملوں اور اشاروں کے بعد گالیوں میں بدل گئی، 3 سال سے سنچری سے محروم سابق بھارتی کپتان کا یہ جارحانہ رویہ کیمرے میں محفوظ ہو گیا جسے دیکھ کر سب نے حیرانی کا اظہار کیا۔