ہم آج عمران خان کا گند سمیٹ رہے ہیں، رانا مشہود

لاہور: (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود نے کہا ہے کہ ہم آج عمران خان کا گند سمیٹ رہے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کا پیغام خدمت کا ہے اور 2018 تک پورے پاکستان کے اندر لاہور کی مثال دی جاتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ پونے 4 سال لٹیرے پاکستان کا پیسہ لوٹتے رہے اور شریف پر مودی کا یار ہے کہ الزام لگاتے رہے۔ نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کر کے انڈیا کا خواب چکنا چوڑ کیا جبکہ اب ان کے نمائندے امریکیوں کے پاؤں میں بیٹھے ہوئے ہیں۔ رانا مشہود نے کہا کہ عمران خان کے دور میں وفد اسرائیل گیا اور مہنگے ترین کا معاہدہ آئی ایم ایف سے عمران خان نے کیا۔ آج ہم عمران خان کا گند سمیٹ رہے ہیں۔