واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکا میں یوم آزادی کی مناسبت سے طویل تعطیلات کے موقع پر ائیرپورٹس پر رش لگ گیا، عملے کی کمی کے باعث 6 سو سے زائد پروازیں منسوخ جب کہ 3ہزار سے زائد تاخیرکا شکار ہوئیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق 4 جولائی کو امریکا کے یوم آزادی کی مناسبت سے ہونے والی تعطیلات کے موقع پر ملک بھرکے ائیر پورٹس پرمسافروں کا رش لگ گیا۔ ائیرپورٹ عملے کی کمی کےباعث 6 سو سے زائد پروازیں منسوخ ہوئیں جب کہ 3ہزار سے زائد تاخیرکاشکار ہوگئیں۔ امریکی میڈیا کا کہنا تھا کہ کورونا ایس اوپیز میں نرمی کی وجہ سے ائیر پورٹس پر مسافروں کارش بڑھ گیا ہے جب کہ کورونا وائرس کی ابتدا میں ائیرلائن انڈسٹری تباہ ہونے سے ائیرلائنزکو عملےکی کمی کاسامنا ہے۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
اشتہار
مزید پڑھیں
اشتہار
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!