بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ بغیر کسی نتیجہ ختم ہو گیا

لاہور: (ویب ڈیسک) بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ بغیر کسی نتیجہ کے ختم ہو گیا، بارش سے متاثرہ میچ تیرہ تیرہ اوورز تک محدود کیا گیا تھا۔ بنگلہ دیش ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں آٹھ وکٹ کے نقصان پر ایک سو پانچ رنز بنائے، شکیب الحسن انتیس اور نورالحسن پچیس رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ویسٹ انڈیز کے روماریو شیفرڈ نے تین وکٹیں حاصل کیں، بنگلا دیشی اننگز کے اختتام پر تیز بارش کے باعث ویسٹ انڈیز ٹیم دوسری اننگز کا آغاز نہ کرسکی، سیریز کا دوسرا میچ آج کھیلا جائے گا۔