پنجاب میں مارکیٹیں رات 9 بجے بندکرنےکی پابندی چاند رات تک ختم

لاہور: (کوہ نورنیوز) پنجاب حکومت نے صوبے میں مارکیٹوں اور بازاروں کو رات 9 بجے بندکرنےکی پابندی چاند رات تک ختم کردی۔ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی جانب سے جاری ایک بیان میں مارکیٹوں اور بازاروں کو رات 9 بجے بندکرنےکی پابندی چاند رات تک ختم کرنےکا اعلان کیا گیا۔ حمزہ شہبازکے مطابق فیصلےکا اطلاق پنجاب بھر میں آج سے ہوگا، پنجاب حکومت نے یہ فیصلہ تاجربرادری اور عوام کی سہولت کے لیےکیا ہے۔ خیال رہےکہ گزشتہ ماہ پنجاب میں توانائی بحران کے باعث بجلی کی بچت کے لیے مارکیٹیں رات 9 بجے بندکرنے کے احکامات جاری کیےگئے تھے تاہم عید قرباں قریب آنے کے باعث تاجروں اور شہریوں کی جانب سے پابندی ہٹانےکا مطالبہ کیا جارہا تھا۔