وزیراعظم شہبازشریف سے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی ملاقات، اہم امور پر گفتگو

لاہور: (کوہ نورنیوز) وزیرِاعظم شہباز شریف سے وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے آج لاہور میں ملاقات کی . ملاقات میں رکن قومی اسمبلی عثمان ابراہیم, صوبائی وزرا ملک احمد خان اور عطا اللہ تارڑ نے شرکت کی. ملاقات میں پنجاب کی صوبائی حکومت کی کارکردگی اور عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کے حوالے سے بات چیت کی گئی.