ذاتی مفادات کیلئے مفتاح اسماعیل کو پارٹی کے اندر سے بھی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا، خواجہ آصف

اسلام آباد: (کوہ نورنیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے انکشاف کیا ہے کہ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو پارٹی کے اندر تنقید کا سامنا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ذاتی مفادات کیلئےوزیر خزانہ کو پارٹی کےاندر سے بھی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا، مفتاح اسماعیل وزیراعظم کی ٹیم کا ایک اہم حصہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مفتاح اسماعیل نے مشکل حالات میں بہتر کردار ادا کیا، ہماری ہمدردیاں وزیر خزانہ کے ساتھ ہیں۔