لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کے 80سرکاری ٹوئٹر اکاؤنٹ بند کرنے پر بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرلیا گیا۔ دفترخارجہ نے بھارت کے ناظم الامور کو طلب کرلیا۔ بھارت کی طرف سے پاکستان کے 80سرکاری ٹوئٹر اکاؤنٹ بند کرنے پر احتجاج کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت نے پاکستان کے سفارتی مشنز سمیت 80 ٹوئٹر اکاؤنٹ بند کر رکھے ہیں۔ان سفارتی مشنز میں ایران، ترکی، مصر ،اقوام متحدہ سمیت اہم ادارے شامل ہیں۔ ترجمان کے مطابق بھارتی ناظم الامور کو بتایا گیا کہ یہ پابندیاں عالمی قواعد و ضوابط اور معلومات تک رسائی کے حقوق و آزادی رائے کی بنیادی آزادی کیخلاف ہے۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
اشتہار
مزید پڑھیں
اشتہار
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!