ملک میں سونا مزید سستا ہوگیا

کراچی: (کوہ نورنیوز) ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 400 روپے کی کمی ہوئی ہے۔ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 400 روپے کی کمی سے ایک تولہ سونا ایک لاکھ 41 ہزار 100 روپے کا ہوگیا ہے۔ اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت 343 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 20 ہزار 970 روپے ہوگئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں 16 ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا 1788 ڈالر کا ہو گیا ہے۔