پٹرولیم مصنوعات کے بعد ایل پی جی بھی مہنگی

اسلام آباد: (کوہ نورنیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مخلوط حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کے بعد ایل پی جی بھی مہنگی کردی گئی ہے۔ اوگرا نے جولائی کے لئے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 19 روپے 62 پیسے مہنگا کر دیا گیا، گھریلو سلنڈر 2600 روپے کا ہوگیا ہے، جون میں گھریلو سلنڈر کی قیمت 2581 روپے 35 پیسے تھی۔