لاہور: سوئمنگ پول کی دیوار گر گئی، 3 بچے ملبے تلے دب کر جاں بحق

لاہور:(کوہ نورنیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے بادامی باغ میں سوئمنگ پول کی دیوار گرنے سے 3 بچے ملبے تلے دب کر جاں بحق ہو گئے جبکہ پولیس نے سوئمنگ پول کے مالک کو حراست میں لے لیا۔ لاہور میں دلخراش واقعہ پیش آیا، بادامی باغ کے علاقے کھوکھر پنڈ میں سوئمنگ پول کی دیوار گرنے سے 6 بچے ملبے تلے دب گئے، 3 بچے جان سے گئے، جاں بحق ہونے والوں میں 12 سالہ ثقلین، 14 سالہ اظہر اور 14 سالہ دلاور شامل ہے جبکہ 3 زخمی بچوں 12 سالہ راشد، 14 سالہ حمزہ اور 13 سالہ ساغر کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز اور آئی جی پنجاب نے بھی افسوس ناک واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ پولیس کے مطابق واقعہ ناقص مٹیریل سے بنی دیوار گرنے کے باعث پیش آیا، سوئمنگ پول کے مالک کو حراست میں لے کر تفتیش کر رہے ہیں۔