سوات، پی کے 7 ضمنتی انتخابات میں گنتی کا عمل جاری

پشاور:(کوہ نورنیوز) خیبرپختونخواہ اسمبلی کے حلقہ پی کے 7 کے ضمنی انتخاب میں ووٹنگ کا وقت مکمل ہونے کے بعد اب گنتی اور غیر حتمی غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقہ 7 سوات کے ضمنی الیکشن کےلیے پولنگ کا عمل ختم ہوگیا اور اب تک 84 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج بذریقہ آر ایم ایس الیکشن کمیشن کو موصول ہوچکے ہیں۔ غیر حمتی اور غیر سرکاری نتائج کے تحت پاکستان تحریک انصاف کے فضل مولا 10 ہزار 53 ووٹ لیگر آگے جب کہ عوامی نیشنل پارٹی کے حسین احمد 8 ہزار 838 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے پی کے سوات میں مجموعی طور پر 124 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے تھے۔