سیاستدان اپنی دولت میں سے 5 فیصد ملک کیلئے عطیہ کریں: علی ظفر

لاہور: (کوہ نورنیوز،ویب ڈیسک) اپنی آواز سے سب پر سحر طاری کرنے والے پاکستان کے معروف گلوکار علی ظفر نے قومی سیاست دانوں کو اہم مشورہ دیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر علی ظفر نے کہا لکھا کہ میرا سیاستدانوں کو عاجزانہ مشورہ ہے وہ اپنی دولت میں سے پانچ فیصد پاکستان کے لیے عطیہ کریں۔ علی ظفر نے کہا کہ سیاست دانوں کے ایسا کرنے سے قوم کو بھی اس کی ترغیب ملے گی کیوں کہ مثال سے رہنمائی ملتی ہے۔ گلوکار کے ٹوئٹ پر مداحوں نے تعریف کی اور اسے بہترین مشورہ قرار دیا جب کہ بعض صارفین نے ان پر تنقید کی اور کہا کہ یہ کام پہلے گھر سے شروع کیا جاتا ہے۔