لاہور: (کوہ نورنیوز،ویب ڈیسک) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑ دیا۔ بابر اعظم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پہلے نمبر پر سب سے زیادہ دن رہنے والے کھلاڑی بن گئے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان پچھلے 1025 دنوں سے ٹی 20 رینکنگ میں پہلے نمبر پر ہیں، اس سے قبل یہ اعزاز ویرات کوہلی کے پاس تھا۔ وایرت کوہلی آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ میں 1013 دن تک پہلے نمبر پر رہے تھے۔ انگلینڈ کے سابق کھلاڑی کیون پیٹرسن اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں، انہوں نے 729 دن تک آئی سی سی کی ٹی 20 رینکنگ کی پہلی پوزیشن پر قبضہ کر رکھا تھا۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
اشتہار
مزید پڑھیں
اشتہار
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!