روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید مہنگا

کراچی: (کوہ نورنیوز) سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران قیمت میں 45 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا۔ اعدادو شمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 211 روپے 48 پیسے سے بڑھ کر 211 روپے 93 پیسے ہو گئی ہے۔ دوسری طرف کل کے سودوں میں امپوٹرز کے لئے ڈالر کی قیمت میں کمی کی گئی، سودوں میں انٹربینک میں ڈالر 209 روپے 97 پسے پر ہو گا۔ اُدھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 2 روپے 50 پیسے کمی کی ریکارڈ کی گئی اور نئی قیمت 213 روپے پر فروخت ہو گئی ہے۔