لاہورکے گریٹراقبال پارک میں جلسوں پر مکمل پابندی لگانے کا اعلان

لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں جلسوں پر مکمل پابندی لگانے کا اعلان کر دیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے گریٹر اقبال پارک میں جلسوں پر پابندی لگانے کی منظوری دے دی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا کہ تاریخی پارک کو جلسوں کے لیے استعمال کرنا کسی طور پر مناسب نہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے گریٹر اقبال میں داخلہ فیس لگانے کی تجویز بھی مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ غریب آدمی کا پارک ہے اور کسی صورت داخلہ فیس عائد نہیں ہو گی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے سابقہ دور میں پودوں کے بیج بروقت نہ خریدنے پر برہمی کا اظہار کیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے بروقت بیج نہ خریدنے کے حوالے سے انکوائری کا حکم بھی جاری کر دیا۔ حمزہ شبہاز نے ہدایت دی کہ خالی مقامات پر درخت، پودے اور گھاس لگانے کا کام جلد شروع کیا جائے اور جنوبی پنجاب میں بھی خالی اراضی کی نشاندہی کر کے پودے لگانے کا پلان مرتب کیا جائے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کو بریفنگ دی گئی کہ پی ٹی آئی کے جلسے سے گریٹر اقبال پارک میں پودے اور گھاس تباہ ہوئی جبکہ جلسے سے پارک کو تقریباً 50 لاکھ روپے کا نقصان ہوا۔