پی ٹی آئی لانگ مارچ میں شریک مظاہرین نے بلیو ایریا میں آگ لگا دی

اسلام آباد: (کوہ نورنیوز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے بلیو ایریا میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ میں شریک مظاہرین نے درختوں اور گاڑی کو آگ لگادی۔پولیس نے آگ بجھانے کیلئے فائربریگیڈ کو طلب کرلیا اور کچھ جگہوں پر لگی آگ بجھادی گئی۔پی ٹی آئی کارکنوں نے آگ بھجانےکے لیے آنے والی فائرٹینڈر کے شیشے توڑ دیے۔ ریڈ زون کی سکیورٹی کو مزید بڑھا دیا گیا ہے۔