ایشیا ہاکی کپ، پاکستان اپنا تیسرا میچ جمعرات کو جاپان کیخلاف کھیلے گا

جکارتہ: (کوہ نورنیوز،ویب ڈیسک) ایشیا ہاکی کپ میں پاکستان اپنا تیسرا میچ جمعرات کو جاپان کے خلاف کھیلے گا۔ انڈونیشیا میں جاری ایشیا کپ میں ہاکی ٹیمیں مدمقابل ہیں، ٹیم پاکستان کا تیسرا میچ جمعرات کو جاپان سے شیڈول ہے، دونوں ٹیموں کے کھلاڑی پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر سوا دو بجے میدان میں اتریں گی۔ گرین شرٹس نے تیاریاں مکمل کر لی ہیں، پلان بھی فائنل ہو گئے، میزبان انڈونیشیا کو تیرہ، صفر سے ہرانے پر قومی پلیئرز زیادہ جوشیلے اور جیت کے لیے پرعزم ہیں جبکہ جمعرات کو دوسرا میچ بھارت اور انڈو نیشیا کے درمیان کھیلا جائے گا۔