عدنان صدیقی اپنا ٹوئٹر اکاؤنٹ ویریفائڈ ہونے پر خوش

کراچی: (ویب ڈیسک) اداکار عدنان صدیقی نے اپنا ٹوئٹر اکاؤنٹ ویریفائی ہونے پر ٹوئٹر کا شکریہ ادا کیا ہے۔ عدنان صدیقی نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا ٹوئٹر اکاؤنٹ ویریفائی ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ٹوئٹرنے آخر میں وجود کا نوٹس لے لیا اور میرے ٹوئٹر ہینڈلر کی تصدیق کردی۔ عدنان صدیقی نے اپنے ٹوئٹ کے آخر میں ٹوئٹر اکاؤنٹ ویریفائی ہونے پر ٹوئٹر کا شکریہ بھی ادا کیا، یاد رہے کہ اداکار عدنان صدیقی گزشتہ سال ٹوئٹر پر 98 ہزار فالوورز ہونے کے باوجود اکاؤنٹ ویریفائی نہ ہونے ٹوئٹر سے نالاں تھے۔