قابض بھارتی فوج کی فائرنگ، 3 کشمیری شہید

سرینگر: (ویب ڈیسک) مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے فائرنگ کر کے مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے۔ ریاستی دہشتگردی کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے۔ بھارتی قابض فوج نے ضلع بارہمولہ میں 3 کشمیری نوجوانوں کو فائرنگ اور تشدد کر کے شہید کر دیا۔ نوجوانوں کو محاصرے اور تلاشی کی پرتشدد کارروائی کے دوران شہید کیا گیا۔ قابض فوج کے آپریشن کے دوران انتظامیہ نے علاقے میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل کر دی تھی جبکہ نام نہاد آپریشن کے دوران کسی بھی شہری کو گھر سے نکلنے کی اجازت نہیں تھی۔