راحت فتح علی خان نے اپنا نیا گانا "فضاوں میں" ریلیز کر دیا

لاہور: (کوہ نورنیوز) گلوکار راحت فتح علی خان کی آواز میں نیا گانا "فضاوں میں" ریلیز کر دیا گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق نئی پاکستانی فلم "تھوڑی سیٹنگ تھوڑا پیار" کا پہلا گانا ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم پر ریلیز کیا گیا، اداکار ملک عقیل اور اداکارہ مائرہ بنگش پر فلمائے گئے اس گانے کو استاد راحت فتح علی خان نے اپنی سحر انگیز آواز میں گایا ہے جبکہ اس کے ہدایت کار فیاض ادریس ہیں۔