حکومت کا شیریں مزاری کی گرفتاری سے کوئی تعلق نہیں، ن لیگ

اسلام آباد: (کوہ نورنیوز) رہنما مسلم لیگ ن ملک احمد خان کا کہنا ہےکہ حکومت کا شیریں مزاری کی گرفتاری سے کوئی تعلق نہیں، شیریں مزاری پر زمین پر قبضےکے الزامات ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما شیریں مزاری کو گرفتار کرنے پر رہنما مسلم لیگ ن ملک احمد خان کا کہنا ہےکہ قانون اپنا راستہ خود بنائےگا، جعلی کاغذ تیار کرکے زمین پر قبضہ کیا گیا۔ عطاءاللہ تارڑ کا کہنا ہےکہ اینٹی کرپشن پنجاب میں شیریں مزاری کے خلاف مقدمہ درج تھا، شیریں مزاری کو خواتین اہلکاروں نے عزت و احترام سے گاڑی سے نکالا، شیری مزاری پر تشددکے جھوٹے الزامات لگائے جارہے ہیں۔ خیال رہےکہ پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کا بتانا ہےکہ اینٹی کرپشن پنجاب کی ٹیم نے سابق وفاقی وزیر کو گرفتار کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شیریں مزاری کے خلاف ڈی جی خان میں ایک مقدمہ درج ہوا تھا جس پر انہیں اینٹی کرپشن پنجاب کی ٹیم نے اسلام آباد پولیس کی مدد سے تھانہ کوہسار کی حدود میں گرفتار کیا۔