ٹیکساس: آگ لگنے سے 7 ہزار ایکڑ رقبے پر پھیلا جنگل جل کرراکھ

نیویارک: (ویب ڈیسک) امریکی ریاست ٹیکساس میں آگ سے سات ہزار ایکڑ رقبے پر مشتمل جنگل جل کر راکھ ہو گیا۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق آگ کی شدت سے ساٹھ گھر بھی نذر آتش ہوئے۔ امریکی نیشنل ویدرسروس نے تیز ہواؤں کی وجہ سے آگ کے مزید پھیلنے کا خدشہ ظاہرکرتےہوئے سولہ کاؤنٹیز میں ریڈ الرٹ جاری کر دیا۔ ریسکیو ٹیموں کی جانب سے آگ پر قابو پانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں تاہم تاحال کامیابی نہیں مل سکی۔