میکسیکو : خوفناک بس حادثے میں 14 افراد ہلاک، 20 زخمی ہو گئے

میکسیکو سٹی: (ویب ڈیسک) میکسیکن ریاست جالسکو میں خوفناک بس حادثے میں 14 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بس بیری پروڈیوسنگ کمپنی کے ورکرز کو لے کر جا رہی تھی کہ ہائی وے پر بریک فیل ہونے کی وجہ سے پہاڑ سے ٹکرا گئی۔ شدید ٹکرکی وجہ سے بس کا اگلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔ حادثے میں چودہ افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ زخمی ہونے والے 20 افراد کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔