اوچ شریف: خاتون کی مخالفین نے کلہاڑی کے وار سے ناک کاٹ ڈالی

اوچ شریف: (کوہ نورنیوز) تشدد کا نشانہ بننے والے نوجوان کو چھڑانے گئی خاتون کی مخالفین نے کلہاڑی کے وار سے ناک کاٹ ڈالی۔ اوچ شریف کے علاقہ موضع بختیاری میں ایک نوجوان کی جانب سے تیز رفتار موٹر سائیکل چلا کر گھروں سے گزرنے کے تنازع پر دو گروپوں میں جھگڑا ہو گیا، جھگڑے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ اس دوران شمشاد نامی خاتون جب چھڑانے کے لیے آگے بڑھی تو کلہاڑی کے وار سے اس کی ناک کاٹ ڈالی، تصادم میں متعدد افراد زخمی ہو گئے ۔ خاتون کو تشویشناک حالت میں اوچ شریف رورل ہیلتھ سنٹر منتقل کر دیا گیا ہے، پولیس نے موقع پر پہنچ پر کارروائی شروع کر دی ہے۔