کامن ویلتھ گیمز کے لئے 4 رکنی سوئمنگ ٹیم منتخب

لاہور: (کوہ نورنیوز،ویب ڈیسک) کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کے لئے 4 رکنی ٹیم کا انتخاب کرلیا گیا۔ کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کے لئے پاکستان کی سوئمنگ ٹیم منتخب کرلی گئی۔دو خواتین اور دو مرد تیراک قومی دستے کا حصہ ہوں گے۔ برطانیہ کے شہربرمنگھم میں 28 جولائی سے شروع ہونے والے کامن ویلتھ گیمز میں تیراک جہاں آرا، بسمہ خان، حسیب طارق اورذیشان اکبر پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔احمد علی خان اورفرزانہ صابرٹیم آفیشلز ہوں گے۔ پاکستان کا 101 ارکان پر مشتمل دستہ کامن ویلتھ گیمز میں مجموعی طورپر14 کھیلوں میں شرکت کرے گا۔