گزشتہ چھ ماہ کے دوران چئیر مین پی سی بی رمیز راجہ پر کتنے لاکھ روپے خرچ ہوئے؟

لاہور: (کوہ نورنیوز،ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجہ کے گزشتہ 6 ماہ کے اخراجات سامنے آگئے۔میڈیا پر خبریں چلنے کے بعد پی سی بی حرکت میں آگیا ہے اور چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کے 6 ماہ کے اخراجات کی تفصیل ویب سائٹ پر جاری کر دی گئی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق رمیز راجہ نے 6 ماہ میں 39 لاکھ 17 ہزار روپے کی رقم خرچ کی، رمیز راجہ نے وہیکل الاؤنس کی مد میں 5 لاکھ 77 ہزار روپے سے زائد رقم خرچ کی، موبائل، سکیورٹی، میڈیکل کی مد میں 4 لاکھ 15 ہزار روپے لیے گئے۔رپورٹ کے مطابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کے غیر ملکی دوروں پر 2 لاکھ 39 ہزار روپے سے زائد خرچ ہوئے، اندرون ملک سفر پر 26 لاکھ 78 ہزار 985 روپے کے اخراجات ہوئے۔ چیئرمین پی سی بی کے اخراجات ویب سائٹ پر جاری کرنے کا سلسلہ سابق چیئرمین احسان مانی نے شروع کیا تھا۔