پشاورپولیس کی کارروائی، گھر میں چھپایا گیا اسلحہ برآمد، ایک ملزم گرفتار

پشاور: (ویب ڈیسک) پشاور میں پولیس نے رہائشی مکان کے اندر چھپایا گیا اسلحہ اور کارتوس برآمد کر لیا، ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق تھانہ بھانہ ماڑی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی جس کے دوران رہائشی مکان میں چھپایا گیا غیر قانونی اسلحہ برآمد ہوا۔ اسلحے میں 5 رائفل، 2 پستول اور کارتوس شامل ہیں۔ کارروائی کے دوران ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا، ملزم اسلحہ پنجاب سمگل کرنے کی تیاری کر رہا تھا، پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔