لندن: (کوہ نورنیوز،ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے سابق بولنگ کوچ اظہر محمود کاؤنٹی کلب سرے کے اسسٹنٹ کوچ بن گئے۔ تفصیلات کے مطابق سابق کرکٹر اظہر محمود اس وقت پی ایس ایل کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں، وہ قومی ٹیم کے بولنگ کوچ بھی رہ چکے ہیں۔ کاؤنٹ کرکٹ کلب سرے نے اظہر محمود کو اسسٹنٹ کوچ بننے پر مبارک باد پیش کی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اظہر محمود کی افغانستان کرکٹ بورڈ سے بھی کوچنگ کے معاملے پر بات چیت جاری ہے۔ سرے کے کوچ ٹروٹن اور بولنگ کوچ اظہر محمود دونوں مارچ کے اوائل میں کلب پہنچیں گے، واضح رہے کہ اظہر محمود انگلش کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ کے فرائض بھی انجام دے چکے ہیں۔ یاد رہے کہ ٹروٹن وارکشائر کے سابق ہیڈ کوچ ہیں جنہوں ںے گزشتہ سال سمر سمیٹ کے لیے بیٹنگ کنسلٹنٹ کے طور پر کام کیا تھا۔ ٹروٹن نے انگلینڈ کے لیے چھ ایک روزہ بین الاقوامی میچ کھیلے اور 2012 میں کاؤنٹی چیمپئن شپ میں وارکشائر کی کپتانی کی تھی۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
اشتہار
مزید پڑھیں
اشتہار
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!